اشتہار

سوات، قصائیوں کی من مانیاں جاری، ضلعی انتظامیہ کارروائی کرنے سے قاصر

اشتہار

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) سوات میں قصائیوں کی من مانیاں جاری، خودساختہ نرخ مقرر کرکے عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا جا رہا ہے جبکہ انتظامیہ نے چھپ سادھ لی، عوام نے انتظامیہ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا۔ مینگورہ شہر سمیت ضلع بھر کے دیگر بازاروں میں قصائیوں کی جانب سے خود ساختہ نرخ مقرر کئے گئے، بغیر ہڈی گوشت 750 روپے تک کلو فروخت کیا جا رہا ہے جبکہ ہڈی سمیت گوشت500 روپے فروخت ہو رہا ہے۔ضلعی انتطامیہ نے گزشتہ دنوں قصائیوں کے خلاف کارروائی کا عندیہ دیا تھا جو صرف اعلانات تک محدود رہا اور قصائیوں کے خلاف کسی قسم کی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ قصائیوں نے خود ساختہ نرخ مقرر کرکے لوگوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنا شروع کردیا ہے ۔ لوگوں نے ڈپٹی کمشنر سوات جنید خان نے قصائیوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

اشتہار

ButchersDistrict Administration
Comments (0)
Add Comment

اشتہار