اشتہار

سیر تلیگرام، رکشہ کھائی میں گرنے سے پانچ افراد زخمی

اشتہار

سوات(زما سوات ڈاٹ کام ) سوات کے علاقے سیر تلگرام میں رکشہ  کھائی میں گرنے سے پانچ افراد زخمی ہوگئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق سوات کی تحصیل چارباغ کے علاقہ سیر تلیگرام میں رکشہ تیز رفتاری کے باعث سڑک کے نیچے کھائی میں جا گرا جس کے نتیجے میں پانچ افراد شدید زخمی ہوگئے۔ ریسکیو1122 کی میڈیکل ریسکیو ٹیم اطلاع ملتے ہی فوراً جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور زخمیون کو کھائی سے نکال کر سیدو شریف اسپتال منتقل کردیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ تیز رفتاری کے باعث رکشہ کھائی میں جا گرا جس میں ڈرائیور سمیت پانچ افراد سوار تھے۔

اشتہار

Accident
Comments (0)
Add Comment

اشتہار