اشتہار

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر شکایات، سنگوٹہ روڈ سے سپیڈ بریکرز ہٹا دئے گئے

اشتہار

سوات(زما سوات ڈاٹ کام ) سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک کے ذریعے صارف کی جانب سے سنگوٹہ روڈ پر جا بجا غیرقانونی سپیڈ بریکرز کی توجہ مبذول کرانے پر ضلعی انتظامیہ سوات نے کاروائی کرتے ہوئے اسپیڈ بریکرز اکھاڑتے ہوئے روڈ کو صاف کرلیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر سوات جنید خان سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر متحرک ہونے سے عوام مسائل کے حل کے لیے ان سے براہ راست رابطے میں آگئے ہیں اور نوجوانوں کی جانب سے مختلف مسائل کی نشاندہی تصاویر اور ویڈیوز کے ذریعے کی جا رہی ہیں۔ فیس بک کے ایک صارف نے  تحصیل بابوزی میں سنگوٹہ روڈ پر بنائے گئے غیرقانونی سپیڈ بیکرز کی نشاندہی کی جس کی وجہ سے ٹریفک کی روانی میں مسائل آرہے تھے اور مسافروں کو مشکلات تھیں۔ صارف نے اپنی شکایت میں لکھا کہ حال ہی میں صوبائی حکومت کی جانب سے تعمیر کیا جانے والا یہ نیا روڈ جا بجا سپیڈ بریکر لگانے کی وجہ سے نہ صرف خراب ہورہا ہے بلکہ مسافروں کو شدید مشکلات درپیش ہیں۔ شکایت کے ازالہ کے لیے ڈپٹی کمشنرجنید خان نے فوراً کارروائی عمل میں لاتے ہوئے متعلقہ حکام کو احکامات جاری کئے جس کے نتیجے میں اسپیڈ بریکرز ہٹا کر روڈ کو صاف کر دیا گیا ہے۔

اشتہار

DC Swat
Comments (0)
Add Comment

اشتہار