اشتہار

چارباغ، دو رکشوں میں تصادم، چھ افراد زخمی

اشتہار

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) سوات کے علاقہ آلہ آباد میں رکشوں کے مابین تصادم میں چھ افراد زخمی ہوگئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق سوات کی تحصیل چارباغ کے علاقہ آلہ آباد میں دو رکشوں کے درمیان تصادم ہوا جس کے نتیجے میں دونوں رکشوںمیں سوار چھ افراد زخمی ہوگئے۔ ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرتے ہوئے خوازہ خیلہ اسپتال منتقل کردیا۔ذرائع کے مطابق زخمیوں میں شکیل، عدنان، انیس، شفیع، ارشد اور ساقب شامل ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ رکشوں میں تصادم تیز رفتاری کے باعث ہوا، مخالف سمت سے آنے والے رکشے ایک دوسرے کے ساتھ ٹھکراگئے تھے۔

اشتہار

Accident charbagh
Comments (0)
Add Comment

اشتہار