اشتہار

تمام کاروباری سرگرمیاں، سیاحتی مقامات،مارکیٹیں اور بازار 08 مئی سے 16 مئی تک بند ہوں گے

اشتہار

سوات(زما سوات ڈاٹ کام )کورونا وائرس کی تیسری لہر کے باعث رمضان کے آخری ایام اور عید کے دنوں کے لئے محکمہ داخلہ کا حکم نامہ جاری، اعلامیہ کے مطابق صوبہ بھر میں تمام کاروباری سرگرمیاں مارکیٹیں اور بازار 08 مئی سے 16 مئی تک بند ہوں گے، پابندی کا اطلاق میڈیکل سٹورز، تندور، کریانہ سٹورز، دودھ دہی، گوشت، چکن شاپس، ٹائر پنکچر، بیکری سبزی فروٹ پٹرول پمپس، یوٹیلٹی سروسز(بجلی،گیس،انٹرنیٹ، نیٹ ورک کال سنٹر وغیرہ اور ہوٹل ریسٹورنٹ کی ٹیک اووے(Take Away) پر نہیں ہوگا۔چاند رات کے لئے بازاروں میں ہر قسم کی خریداری پر پابندی عائد، صوبہ بھر میں سیاحتی مقامات بشمول سوات کالام، گلیات، ناران کاغان 08 مئی سے 16 مئی تک مکمل طور پر بند ہوں گے، سیاحتی مقامات میں واقع ہوٹل، پارکس، ٹورسٹ ریزورٹ، بند ہوں گے، صوبہ بھر میں ہر قسم کے ٹرانسپورٹ بھی 8 مئی سے 16 مئی تک بشمول پبلک ٹرانسپورٹ اڈے بند ہوں گے، صوبائی محکمہ داخلہ نے باقاعدہ اعلامیہ جاری کردیا ہے۔

اشتہار

Lockdown
Comments (0)
Add Comment

اشتہار