اشتہار

بلوگرام میں موٹر سائیکل حادثے کا شکار،ایک جاں بحق،ایک زخمی

اشتہار

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) بلوگرام میں موٹرسائیکل حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں ایک نوجوان جاں بحق جبکہ دوسران زخمی ہوگیا۔ پولیس کے مطابق مینگورہ کے نواحی علاقہ بلو گرام میں جی ٹی روڈ موٹر سائیکل ڈرائیور سے بے قابو ہو کر گر گئی جبکہ مخالف سمت سے آنے والا ٹرک اُس پر چڑھ دوڑا جس کے نتیجے میں عالم زیب ولد فقیر گل سکنہ مردان جاں بحق جبکہ محمد شاہد ولدمحمد رمضان سکنہ ٹوبہ ٹیک سنگھ زخمی ہوگیا مقامی لوگوں نے امدادی کارروائی کرتے ہوئے دونوں نوجوانوں کو اسپتال منتقل کردیا۔ذرائع کے مطابق موسلادھار بارش کی وجہ سے موٹر سائیکل سڑک پر پھسلی تھی۔

اشتہار

AccidentBalogram
Comments (0)
Add Comment

اشتہار