اشتہار

حاجی بابا میں کلہاڑی کے وار سے خاتون کا قتل، رپورٹ نامعلوم افراد کے خلاف درج

اشتہار

سوات(زما سوات ڈاٹ کام)مینگورہ کے علاقہ حاجی بابا میں نامعلوم افراد نے کلہاڑی کے وار سے ایک خاتون کو قتل کردیا جبکہ دوسری خاتون زخمی ہوگئی۔ ملزمان پولیس کی گرفت سے باہر، پولیس کے مطابق سوات کے مرکزی شہر مینگورہ کے مصروف ترین علاقے حاجی بابا میں گزشتہ رات نامعلوم افراد ایک گھر میں گھس گئے جہاں انہوں نے ایک خاتون مسماۃ میمونہ کو کلہاڑی کے وار سے قتل کردیا جبکہ وہاں موجود دوسری خاتون بخت زمینہ زخمی ہوگئی۔ مقامی افراد نے خاتون اور لاش کو اسپتال منتقل کردیا، پولیس نے موقع پر پہنچ کر رپورٹ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی تلاش جاری ہے اور جلد ہی حقائق سامنے آجائیں گے۔

اشتہار

KilledWomen
Comments (0)
Add Comment

اشتہار