اشتہار

وزیر اعلیٰ محمود خان بغیر پروٹوکول کے کانجو پولیس اسٹیشن پہنچ گئے

اشتہار

سوات(زما سوات ڈاٹ کام ) وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان بغیر پروٹوکول کانجو پولیس سٹیشن پہنچ گئے،وزیر اعلی نے تھانے کا ریکارڈ چیک کیا اور حوالاتیوں سے ملاقات کی،وزیر اعلی نے تھانے میں موجود سائلین سے بھی بات چیت کی ۔اس موقع پر وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ پولیس عوام کے ساتھ حسن سلوک کے معیار کو قائم رکھیں ۔ پولیس عوام کے تحفظ کی ضامن ہے ادارے کو کارکردگی مزید بہتر کرنی ہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ حکومتی فیصلوں پر کس حد تک عمل در آمد ہوتا ہے آج اندازہ لگانے خود پہنچ گیا ہوں۔مختلف بازاروں میں لاک ڈوان صورتحال کا خود جائزہ لیا،غفلت برتنے والے آفسران کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی، عوام کو ریلف دینے کے لیے حکومت سنجیدہ اقدامات اٹھا رہی ہے، اب پسماندہ سوات ترقی کے نئے دور میں داخل ہوگا۔وزیر اعلیٰ کا دورہ سوات خفیہ رکھا گیا تھا اور انتظامی افسران کو یہ علم نہیں تھا کہ وزیر اعلیٰ کس علاقے کا دورہ کریں گے۔

اشتہار

cm kpk
Comments (0)
Add Comment

اشتہار