اشتہار

سوات، آڑو کی تیار فصل خراب ہونے کا خدشہ،مزدوروں کی باغات تک رسائی مشکل ہوگئی

اشتہار

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) سوات میں آڑو کی تیار فصل کے لئے درکار مزدوروں کو جگہ جگہ روکنے سے آڑو کی فصل اور باغات کو نقصان کا خدشہ لاحق ہوگیا ہے، پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش سے سوات کے باغات میں آڑو کی فصل تباہ ہو رہی ہے۔ذرائع کے مطابق سوات کی تحصیل کبل،بریکوٹ،خوازہ خیلہ اورشموزئی میں آڑو کے زیادہ باغات موجود ہیں جس میں اس وقت ارلی گرین آڑو کی فصل اپنے وسطی دورانئے میں پہنچ چکی ہے ، ذرائع کا کہناہے کہ ان باغات میں کام کرنے والے مزدوروں کا تعلق مرغزار ،کوکارئی اور بنجوٹ سے جن کا باغات میں پہنچنا اب مشکل ہوگیا ہے اور آڑو کی فصل خراب ہو رہی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ لاک ڈاون اور پبلک ٹرانسپورٹ پر پابندی کی وجہ سے مختلف مقامات پر ان مزدوروں کی گاڑیوں کو روکا جا رہا ہے اور ان کی گاڑیاں آگے آنے نہیں دی جا رہی، کوکڑئی پولیس اسٹیشن  کے اہلکار مزدوروں کی گاڑیوں کو واپس بھیج رہے ہیں۔ باغات مالکان کا کہنا ہے کہ اب ہر مزدور کے لئے الگ سے نجی گاڑی کا بندوبست تو نہیں کیا جا سکتا لہذہ حکومت باغات میں کام کرنے والے مزدوروں کی گاڑیون کو ریلیف دے کر ان کی رسائی باغات تک آسان بنا دیں۔

اشتہار

Peach SwatSwat Peaches
Comments (0)
Add Comment

اشتہار