اشتہار

ضلعی انتظامیہ کی دوغلی پالیسی، مینگورہ میں دکانیں سیل جبکہ وزیراعلیٰ کے حلقہ مٹہ میں کاروباری سرگرمیاں کھلے عام جاری

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) مینگورہ بازار میں لاک ڈاون کی خلاف ورزی پر متعدد مارکیٹیں اور دکانیں سیل کردی گئی جبکہ وزیراعلیٰ کے آبائی حلقہ تحصیل مٹہ میں بازاریں اور دکانیں کھلی ہوئی ہیں اور کاروباری سرگرمیاں جاری ہے ۔ ڈپٹی کمشنر سوات کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر بابوزئی نے مینگورہ کے مختلف بازاروں اور مارکیٹوں کا معائنہ کیا اور لاک ڈاون کی خلاف ورزی کرنے پر متعدد دکانیں اور مارکیٹیں سیل کردی گئی جبکہ دکانداروں کو گرفتار کیا گیا ( خبر جاری ہے )

اشتہار

دوسری جانب وزیراعلیٰ محمود خان کے آبائی حلقہ تحصیل مٹہ میں بازار اور دکانیں کھلی ہیں اور لوگ خریداری کرتے نظر آتے ہیں۔ وزیراعلیٰ کے سوشل میڈیا انچارج ناہید علی شاہین نے سات گھنٹے قبل اپنے فیس بک اکاونٹ پر ایک پوسٹ شائع کی ہے جس میں مٹہ بازار کی دکانیں کھلی ہوئی ہیں اور لوگ کھلے عام خریداری کرتے نظر آرہے ہیں ( خبر جاری ہے )

وزیراعلیٰ کے حلقہ مٹہ میں دکانیں کھلی ہوئی ہیں

جبکہ مینگورہ بازار کے دکانداروں کا ضلعی انتظامیہ نے جینا حرام کر رکھا ہے ۔ دوسری جانب یہ بھی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں کہ مدین،کبل اور خوازہ خیلہ کی دکانیں بھی بدستور کھلی ہوئی ہیں اور وہاں پر بھی انتظامیہ کی جانب سے کسی قسم کی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی۔ مینگورہ کے دکانداروں نے ضلعی انتظامیہ کی دوغلی پالیسی پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا ہے۔

اشتہار

Lockdown swat
Comments (0)
Add Comment

اشتہار