اشتہار

سوات، مختلف ٹریفک حادثات میں 17 افراد زخمی

اشتہار

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) سوات میں مختلف ٹریفک حادثات میں 17 افراد زخمی ہو گئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق بحرین کے علاقہ ساتال میں تین موٹر کاروں کے درمیان تصادم ہوا جس کے نتیجے میں 5 افراد شدید زخمی ہوگئے۔ تحصیل مٹہ کے علاقہ چکردرہ کے مقام پر سوزوکی اور موٹر کار کے مابین تصادم میں 5 افراد شدید زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں سرنزیب، محمد لائق، آمین، حیدر اور ایک خاتون شامل ہیں۔منگورہ تختہ بند کے مقام پر  موٹر سائیکل حادثہ کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہوا۔ کبل چینو بابا میں دو موٹر سائیکلوں کے مابین تصادم میں 3 افراد شدید زخمی ہوگئے۔

کوزہ بانڈئی میں موٹر سائیکل اور رکشہ کے مابین تصادم میں 3 افراد زخمی ہوگئے۔ ریسکیو ٹیم نے حادثات میں زخمی ہونے والوں کو متعلقہ اسپتالوں میں طبی امداد کے لئے منتقل کردیا۔

اشتہار

Traffic Accidents
Comments (0)
Add Comment

اشتہار