اشتہار

ٹریکٹر دریائے سوات میں گرنے سے دو افراد جاں بحق

اشتہار

سوات(زما سوات ڈاٹ کام )بحرین کے علاقہ اریانئی میں ٹریکٹر دریائے سوات میں گرنے سے دو افراد جاں بحق ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق سوات کی تحصیل بحرین کےعلاقہ اریانئی میں ٹریکٹر ڈرائیور سے بے قابو ہو کر دریائے سوات میں جا گری جس میں سوار دو افراد ڈوب گئے۔ ڈرائیور محمد اکبر ولد محمد نبی سکنہ خیر آباد میاندم کی لاش دریاء سے نکال لی گئی جبکہ جواں سالہ محمد ارشاد ولد زور بادشاہ کی تلاش جا رہی ہے۔

اشتہار

Accidentdead
Comments (0)
Add Comment

اشتہار