اشتہار

سوات 2025تک کورونا سے محفوظ ہوجائے گا

سوات(زماسوات ڈاٹ کام) سوات میں 53ہزار افراد کو کورونا ویکسین لگوائی جا چکی ہے ،روزانہ کی بنیاد پر 19 سو افراد کی ویکسینیشن کی جا رہی ہے جبکہ مجموعی آبادی کے تناسب سے 2.3 فی صد آبادی کو ویکسین لگوائی جا چکی ہے۔ محکمہ صحت کے اعداد وشمار کے مطابق ضلع بھر کے 14 ویکسینیشن مراکز میں اب تک53ہزار افرادجن کی عمریں تیس سال سے زائد ہے  کو کورونا ویکسین لگوائی جا چکی ہے۔ڈی ایچ او سوات ڈاکٹر محمد سلیم کے مطابق   سوات میں کل14 ویکسینیشن سنٹرز قائم ہیں جبکہ کوکارئی اور سلامپور میں مزید دو مراکز کی منظوری لی جا چکی ہے۔ ڈی ایچ او سوات کے مطابق روزانہ کی بنیاد پر اُن کا ٹارگٹ 15 سو افراد کو ویکسین لگوانا ہے جبکہ ہم اپنے ٹارگٹ سے زائد19 سو افراد کو روزانہ کی بنیاد پر ویکسین لگوا رہے ہیں۔

اشتہار

سوات میں محکمہ صحت کی جانب سے ملنے والے اعداد وشمار کے مطابق مجموعی آبادی جوکہ 23لاکھ کے قریب ہے اُس کے تناسب سے 2.3 فی صد آبادی کو ٹیکے لگائے گئے ہیں۔

محکمہ صحت کے اعدا د وشمار کے مطابق ضلع بھر میں قائم 14 ویکسینیشن سنٹرز میں روزانہ کی بنیاد پر 1900 افراد کوکورونا سے بچاؤ کے ٹیکے لگائے جا رہے ہیں۔جوکہ 15سو کے مطلوبہ ہدف سے 26.67 فی صد زائد ہیں۔  واضح رہے اگر بلا ناغہ اسی رفتار سے ویکسینیشن کا عمل جا ری رہتا ہے  تو مکمل آبادی کو ٹیکے لگنے کے لئے تین سال اور دو ماہ کا عرصہ درکار ہے اورضلع  سوات 2025 تک کورونا سے محفوظ ہوجائے گا۔

اشتہار

Corona VaccinesSwat Corona Updatesvaccination
Comments (0)
Add Comment

اشتہار