اشتہار

چارباغ میں سلنڈر دھماکہ، بچے سمیت تین افراد جھلس گئے

اشتہار

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) سوات کی تحصیل  چارباغ میں دکان میں سیلنڈر پھٹنے سےبچے سمیت تین افراد جھلس کر زخمی ہوگئے، ریسکیو 1122 ذرائع کے مطابق سوات کی تحصیل چارباغ میں چھولے والے کی دکان میں سلنڈر زوردھار دھماکہ سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں بچے سمیت تین افراد جھلس کر زخمی ہوگئے۔ریسکیو1122 میڈیکل ٹیم نے موقع پر پہنچتے ہی متاثرہ تینوں افراد کو ابتدائی طبی امداد فراہم کردی۔ریسکیو ٹیم نے دو زخمیوں کو مزید طبی امداد فراہم کرنے کیلئے سیدو شریف ہسپتال منتقل کر دیا۔زخمیوں میں 40 سالہ فضل خدا، 43 سالہ شریف اللہ اور ایک بچہ شامل ہیں۔

اشتہار

CharbaghCylinder Blast
Comments (0)
Add Comment

اشتہار