اشتہار

لقمان انٹرنیشنل ہسپتال اور یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز لاہور میں مفاہمتی یاداشت پر دستخط

اشتہار

سوات(زما سوات ڈاٹ کام )مفاہمتی یاداشت پر یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم اور لقمان انٹرنیشنل ہسپتال کے سی ای او ڈاکٹر جواد اقبال نے دستخط کئے۔یاداشت کے مطابق کورونا وباء کے روک تھام کے لئے دونوں ادارے جینیاتی خلیوں کا مشاہدہ کرینگے تاکہ یہاں پر بسنے والے لوگوں کو اس وباء کا مزید شکار ہونے سے بچایا جاسکے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز لقمان انٹرنیشنل ہسپتال  اور یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے مابین ایک یاداشت پر دستخط کیا گیا، جس کے مطابق سوات میں کرونا وباء کے کیسز دوسرے علاقوں کے نسبت تیزی سے بڑھنے کے وجوہات معلوم کرنے ہیں۔اور اس وائرل سٹرینڈ کا پتہ لگانا ہے جس کی وجہ سے پیش آنے والے ہلاکت خیزیوں میں کمی لاناہے۔ ڈاکٹر جواد اقبال کے مطابق سب سے پہلے ہم کرونا کے مثبت مریضوں کے نمونے اکھٹا کرینگے جس پر ماہر سائنس دان خلیاتی سطح پر مشاہدہ کرینگے اور نتیجہ آنے کی صورت میں آگے کا لائحہ عمل طے کرینگے، تاکہ اس وباء پر قابو پایا جاسکے

اشتہار

Lucman Hospital
Comments (0)
Add Comment

اشتہار