اشتہار

فوڈ اتھارٹی سوات آفس کی جانب سے فوڈ سیفٹی سکول آگاہی مہم کا دوبارہ آغاز

اشتہار

سوات(زما سوات ڈاٹ کام ) ڈی جی خیبر پختونخوا فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی کی خصوصی ہدایات پر ضلع سوات میں خوراک سے وابستہ افراد کی تربیت جاری ہے۔ ساتھ میں مختلف سکولوں کے طلبہ کیساتھ فوڈ سیفٹی سے متعلق آگاہی نشستیں دوبارہ شروع کی گئی ہیں۔ ٹریننگ کے تسلسل کو آگے بڑھاتے ہوئے  پاپس انڈسٹریز سے وابستہ افراد کو فوڈ سیفٹی لیول ون کی ٹریننگ دی گء تاکہ ان افراد میں فوڈ سیفٹی کے مکمل آگاہی ہو۔ یہ ٹریننگ ہر فوڈ ہینڈلر کیلیے لازمی قرار دی گئی ہے۔فوڈ اتھارٹی سوات کے مطابق سکولوں میں طلباء کے لئے متوازن اور معیاری غذا کے عنوان کے تحت آگاہی نشستیں دوبارہ شروع کی جاچکی ہیں۔ساتھ میں سکول کینٹینز کے انسپکشنز تواتر کیساتھ شروع کی گئی ہیں اور ایسے جگہوں کی کڑی نگرانی جاری رہے گی۔

اشتہار

Food Safety
Comments (0)
Add Comment

اشتہار