اشتہار

کوکڑئی میں بھیڑئے نے دو بکریوں کو ہلاک کردیا

اشتہار

سوات(زما سوات ڈاٹ کام )سیدو شریف کے علاقہ کوکڑئی میں بھیڑئے نے دو بکریوں کو ہلاک کردیا جس کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ ذرائع کے مطابق سیدو شریف کے نواحی علاقہ کوکڑئی میں بھیڑئے نے دو بکریوں کو ہلاک کردیا ہے۔ بکریوں کے مالک بخت نواب نے بتایا کہ گزشتہ رات ان کی دو بکریوں کو خونخوار بھیڑئے نے ہلاک کردیا ہے جس سے ان کو پچاس ہزار روپے کا نقصان ہوا ہے۔ مالک کے مطابق بکریوں کی مالیت پچاس ہزار روپے تھی۔ بھیڑئے کے حملے کے بعد علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا ہے۔

اشتہار

Fox AttackKokrai
Comments (0)
Add Comment

اشتہار