اشتہار

اساتذہ پر تشدد نا قابل برداشت اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے، ڈاکٹر خالد محمود

اشتہار

سوات(زما سوات ڈاٹ کام ) پختونخواہ ملی عوامی پارٹی کے صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر خالد محمود نے کہا ہے کہ اساتذہ کاجائزمطالبات کیلئے آواز اٹھاناان کا آئینی اور اخلاقی حق ہےمگر انہیں سڑکوں پرلانااور ان پر لاٹھیاں برساناانسانی حقوق کی خلاف ورزی اور تعلیم جیسے مقدس پیشے کی توہین ہے،ان خیالات کااظہارپختونخواملی عوامی پارٹی کے صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری ڈاکٹرخالدمحمودخالدنے کیاہے،انہوں نے کہاکہ مقام افسوس ہے کہ حکومت باربارظالمانہ اقدامات کی مرتکب ہورہی ہے،جوبھی طبقہ حق کے حصول کیلئے نکلتاہے حکومت اسے ظلم وتشددکا نشانہ بناتی ہے،ابھی تک عوام کی سہولت اور ان کے مسائل کے حل کے لئے کسی قسم کاقدم نہیں اٹھایاموجودہ دور میں ہرطبقہ فکرکے لوگ مختلف پریشانیوں اور مشکلات سے دوچار ہے مگر حکومت کو ان کے حال پرترس نہیں آتا،انہوں نے کہاکہ عوام حقوق کے لئے دردرکی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں اور دوسری جانب حکمران اقتدار کے مزے لوٹ رہے ہیں،آخر یہ کہاں کا انصاف ہے۔

اشتہار

Dr Khalid Mehmood
Comments (0)
Add Comment

اشتہار