اشتہار

مولانا فضل الرحمان جمیعت علماء اسلام کو اپنی جاگیر سمجھتا ہے، مولانا محمد شیرانی

اشتہار

سوات(زما سوات ڈاٹ کام )جمیعت علماء اسلام کے مرکزی رہنما مولانا محمد خان شیرانی نے کہاہے کہ دنیا کے بیشتر اسلامی ممالک نے اسرائیل کو بطور ایک خودمختیار ریاست تسلیم کیاہے پاکستان اور سعودی عرب بھی اسرائیل کو تسلیم کرنا چاہتےہے مگر پہل کون کریگا یہ فیصلہ وقت کریگا مولانا فضل الرحمن فلسطین جاکرجہاد کرنے کی زحمت نہ کریں

بٹ خیلہ تھانہ مالاکنڈ میں نظام مصطفی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا محمد شیرانی مولانا گل نصیب خان، مولاناشجاع المک، مولاناجاوید،اسحاق ذاہد اور دیگر قائدین نے بھی خطاب کیا مقررین نے کہاکہ مولانا کے خاندان کی حالت یہ ہے کہ گھر سے ایک مرکزی، ایک صوبائی، ایک ضلعی امیر اور ایک پارلیمانی لیڈر ہے جو ثابت کرتاہے کہ مولانا پارٹی کو نہیں خاندان کی مضبوطی کیلئے فکر مند ہے ان کاکہنا تھاکہ فردواحد کے غلط فیصلوں نے پارٹی کوناقابل تلافی نقصان پہنچایاہے مولانا کے ہوتے ہوئے پارٹی مزید کمزور ہوگی ان کایہ بھی کہناتھاکہ آصف علی زرداری نے بھی مولانا فضل الرحمن کامحل دیکھ کر ان کی حیرانی دیدنی تھی کیونکہ اقتدار نے مولانا کو عالی شان جائیدادوں کا مالک بنایاہے انہوں نے مولانا کی سیاست مسترد کی اور کارکنوں پر زور دیاکہ وہ خاموشی کاروزہ توڑیں۔

اشتہار

JUI
Comments (0)
Add Comment

اشتہار