اشتہار

مینگورہ شہر میں پانی کی شدید قلت، محکمہ ڈبلیو ایس ایس سی نے آنکھیں بند کرلی

اشتہار

سوات(زما سوات ڈاٹ کام )مینگورہ شہر کے بیشتر علاقوں میں پانی کی شدید قلت پیدا ہو گئی، محکمہ واسا اور منتخب نمائندوں کے دعوے ایفا نہ ہو سکیں۔ مینگورہ شہر کے بیشتر علاقوں میں بجلی کی بحالی کے باوجود پانی کی سپلائی تا حال بحال نہ کی جا سکی جس کے باعث علاقہ کربلا کا منظر پیش کررہا ہے اور پانی کی شدید قلت پیدا ہو گئی ہے۔ منتخب عوامی نمائندوں اور محکمہ ڈبلیو ایس ایس سی کے منتظمین نے بجلی بحالی کے بعد پانی کی فراہمی کا اعلان کیا تھا جو ابھی تک پورا نہ کیا جا سکا۔ گزشتہ تین دنوں سے پانی کی عدم فراہمی کے باعث لوگ شدید مشکلات کا شکار ہے ۔

اشتہار

Water Shortage
Comments (0)
Add Comment

اشتہار