اشتہار

بریکوٹ،پولیس کی عدم دلچسپی یا سست کارروائی؟ بچوں پر تشدد کرنے والا پرنسپل گرفتار نہ ہوسکا، دیگر اساتذہ کو پولیس چوکی کی سیر کرائی گئی

اشتہار

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) بریکوٹ کے نجی سکول میں بچوں پر تشدد کرنے والے پرنسپل  کی بجائے سکول کے دیگر اساتذہ کو کئی گھنٹے تک بریکوٹ چوکی میں بٹھائے رکھا، اصل ملزم کو پکڑنے میں پولیس ناکام رہی۔پولیس کی  سست کارروائی کے باعث ملزم  کو ضمانت مل گئی۔ذرائع کے مطابق سوات کی تحصیل بریکوٹ میں آئکون پبلک سکول کے پرنسپل شبیل ولد رشید سکنہ زرخیلہ شموزئی نے گزشتہ روز جماعت چہارم کے طلباء زوہیب اور نظام الدین کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا تھا اور پھر فرار ہوگیا تھا۔ بچوں کے والدین نے سکول کے پرنسپل کے خلاف یف آئی آر بھی درج کرائی تھی لیکن پولیس ملزم کو گرفتارکرنے میں ناکام رہی، سست کارروائی کے باعث ملزم پولیس کے ناک کے نیچے سے عدالت پہنچ گیا اور ضمانت قبل از گرفتاری حاصل کرلی۔ دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس چوکی بریکوٹ میں سکول کے دیگر اساتذہ کو کئی گھنٹوں تک بٹھائے رکھا اور ایسے ہی وقت ضائع کیا گیا جبکہ اصل ملزم کو پکڑنے میں پولیس ٹال مٹول سے کام لیتی رہی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم با اثر ہونے کی وجہ سے پولیس کے ہاتھ نہ آیا۔مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ پولیس نے ملزم کی گرفتاری میں کوئی دلچسپی نہیں لی جس کی وجہ سے اُس کی گرفتاری عمل میں نہ لائی جا سکی۔

اشتہار

BarikotKid Violence
Comments (0)
Add Comment

اشتہار