اشتہار

خیبر پختونخوا کو پنجاب سے آگے لیکر جائیں گے، شہباز شریف

اشتہار

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی صدر میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ اگر عوام نے ووٹ کا صحیح استعمال نہیں کیا تو پچھتاوا ہوگا، گھبراؤ اور اس کو بھگاؤ کا نعرہ لگانے آیا ہوں، مہنگائی نے عوام کا جینا حرام کر رکھا ہے۔ سوات میں پی ڈی ایم کےجلسے سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ عمران خان نے ملک کو تباہی کے دہانے پر لاکھڑا کر دیا ہے، مہنگائی کے مارے عوام کھانے،دوائی کے لئے ترس رہے ہیں،بجٹ کے بعد مہنگائی کا طوفان آیا ہے،انہوں نے کہا کہ سوات میں بلین ٹری سونامی کا کیا بنا؟ مالم جبہ سکینڈل کا کیا بنا؟ میں مالم جبہ جانا چاہتا ہوں لیکن ڈرتا ہوں کہیں ایسا نا ہو کہ نیب مجھ پر پھر سے کرپشن کا الزام لگا لیں، انہوں نے کہا کہ ہم نے لیپ ٹاپ دئے تو عمران خان کہتا تھا کہ طلباء کو رشوت دے رہے ہیں،آج اسی لیپ ٹاپ سے تعلیمی سلسلہ جاری ہے اور نوجوانوں کے روزگار کا ذریعہ بنا ہوا ہے، انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنی حکومت میں بجلی کا مسلہ حل کردیا تھا لیکن عمران خان کے آتے ہیں بجلی پھر سے غائب ہو گئی ہیں، مہنگی بجلی تو ایک طرف اب بجلی ملنا بھی محال ہوگیا ہے۔ انہوں نے کہا اب عوام کو اپنے ووٹ کا صحیح استعمال کرنا ہے ورہ پچھتاوا ہوگا، انقلاب کی ضرورت ہے، مہنگائی کے خلاف، غربت کے خلاف،بے روزگاری کے خلاف اور نا اہل حکومت کے خلاف، انہوں نے کہ کہ گھبراؤ اور اس کو بھگاؤ کا نعرہ لگانے آیا ہے، اگر بہتر پاکستان چاہئے تو پی ڈی ایم کا ساتھ دینا ہوگا، انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا کو پنجاب سے آگے لے کر جائیں گے۔

اشتہار

PDM Jalsa
Comments (0)
Add Comment

اشتہار