اشتہار

ڈبلیو ایس ایس سی آفس میں بارشوں سے متاثرہ علاقوں کی صفائی کے لئے اجلاس

اشتہار

سوات(زما سوات ڈاٹ کام )ڈبلیو ایس ایس سی سوات کے چیف ایگزیکٹیو انجینئر شیدا محمد کی زیرصدارت ڈبلیو ایس ایس سی آفس سیدوشریف میں بارشوں سے متاثرہ علاقوں کے صفائی کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں جنرل منیجر ڈبلیو ایس ایس سی آصف سلیم، منیجر آپریشن سولیڈ ویسٹ میاں  شاہد علی اور متعلقہ سپروایزرز نے شرکت کی۔ ا جلاس میں چیف ایگزیکٹو کا کہنا تھا کہ آپریشنل سٹاف نے صفائی عملہ کیساتھ مل کر زبردست کام کیا ہے اور شہریوں کو بروقت اپنی خدمات پیش کیے ہے اور بہترین انداز میں نکاسی آب کی صفائی ستھرائی سمیت ملبہ ہٹانے کاکام کررہے ہیں اجلاس میں آپریشنل منیجر میاں شاہد علی نے چیف ایگزیکٹیو شیدا محمد کو تفصیلی بریفنگ دی اور بارشوں سے متاثرہ جگہوں میں امدادی کاروائیوں سے متعلق اگاہ کیا،شیدا محمد نے کہا کہ بارشوں سے متاثرہ علاقوں میں عوام مشکل میں ہیں اہلکار کام میں تیزی کریں تاکہ شہریوں کو مشکلات نہ ہوں۔اجلاس میں چیف ایگزیکٹیو نے تمام متعلقہ افسران اورعملے کو نکاسی آب اور سڑکوں پر خصوصی طور سے ملبہ ہٹانے کی ہدایت دی۔انہوں نے مزید ہدایت کی کہ عوامی شکایات پر بروقت ایکشن لیا جائے اور متعلقہ انچارج کو فوری طور پر ملبہ ہٹانے کی ہدایت جاری کی جائے تاکہ وہاں سے صفائی کا عملہ پڑے ہوئے ملبے یا کچرے کو  بروقت ہٹایا  جائے۔ اس کے ساتھ ساتھ نالیوں کی  بھی صفائی  کی جائے۔عوام کسی بھی قسم کے شکایات کے لئے ہمارے ہیلپ لائن نمبر 1334 پر کال کرسکتے ہیں۔

اشتہار

WSSC
Comments (0)
Add Comment

اشتہار