اشتہار

سیدو شریف میں گاڑی کی چوری، ایس ایچ او طارق خان نے تین گھنٹے کے اندر برآمد کرلی

اشتہار

سوات(زما سوات ڈاٹ کام)سوات کے علاقے سیدو شریف میں شفاء اسپتال کے پارکینگ سے گاڑی چوری ہونے کی واردات،سیدو شریف پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او طارق خان کی فوری کارروائی،چوری ہونے والی گاڑی 3 گھنٹوں کے اندر برآمدکرکے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔پولیس ذرائع کے مطابق بدھ کے روز شفاء اسپتال کی پارکنگ سے حمید حسین ولد ابراہیم سکنہ ڈھیرو کبل کی گاڑی چوری ہوئی تھی جس کی رپورٹ سیدد شریف پولیس اسٹیشن میں درج کی گئی تھی۔ ایس ایچ او طارق خان نے فوری کاروائی کرتے ہوئے چوری شدہ گاڑی کو تین گھنٹے کے اندر اندر بر آمد کرکے ملزم سعید الرحمان ولد خائستہ باچا سکنہ پنجیگرام کو گرفتار کرلیا گیا جس کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔ ایس ایچ او طارق خان کا کہنا ہے کہ ملزم پروفیشنل ہے، تفتیش میں اندازہ لگا رہے ہیں کہ ملزمان کا تعلق کونسے گینگ سے ہیں۔

اشتہار

SHO Tariq Khan
Comments (0)
Add Comment

اشتہار