اشتہار

سیدو شریف، عمران کے قتل کی ایف آئی آر درج، ملزمان کی تلاش جاری

اشتہار

سوات (زما سوات ڈاٹ کام) گراسی گراونڈ کے قریب نامعلوم افراد کے ہاتھوں قتل عمران کے ملزموں کی تلاش جاری، بھائی کی مدعیت میں ایف آئی آر درج کری گئی۔ گزشتہ روز گراسی گراؤنڈ کے قریب سروس اسٹیشن کے ساتھ کھیتوں میں 28 سالہ عمران ولد شیرین زادہ سکنہ سیدو شریف کی لاش بر آمد کی گئی تھی  جسے نامعلوم افراد نے قتل کیا تھا۔ مقتول کے بھائی نے پولیس کو بیان دیتے ہوئے کہا کہ اُس کا بھائی گزشتہ تین دن سے لاپتہ تھا اور اُس کی تلاش جاری تھی، ہمیں پتہ چلا کہ عمران کی لاش بر آمد کی گئی ہے تو ہم جلدی سے جائے وقوعہ پہنچے۔ پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف رپورٹ درج کرلی ہے جبکہ ملزمان کی گرفتاری کے لئے کارروائی جاری ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ سیدو شریف پولیس اسٹیشن میں کئی افراد کو کیس میں شامل تفتیش کیا جا رہا ہے اور جلد ہی اصل ملزمان تک پہنچ جائیں گے۔

اشتہار

dead body recovered
Comments (0)
Add Comment

اشتہار