اشتہار

سوات الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن کا اجلاس، صحافیوں کے مسائل کے حل کے لئے حکمت عملی مرتب

اشتہار

سوات(زما سوات ڈاٹ کام )سوات الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن نے کارکن صحافیوں کے حقوق کے لئے جدوجہد جاری رکھنے اور ان کے مسائل کے حل کے لئے حکمت عملی مرتب کرلی۔اس سلسلے میں کارکن صحافیوں کا اجلاس زیر صدارت صدرسعیدا لرحمن منعقد ہوا۔جس میں جنرل سیکرٹری شہزادنوید نے ایجنڈاپیش کیا۔اجلاس میں سینئر صحافیوں نے بھی شرکت کی۔اجلاس میں فیلڈ میں کام کرنے والے کارکن صحافیوں کو ممبر شپ دینے کے لئے درخواستیں طلب کرلی گئیں۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدرسعید الرحمن اور دیگر مقررین نے کہاکہ سوات کے صحافیوں نے قیام امن کے لئے بھرپور کرداراداکیا ہے۔انہوں نے کہاکہ کارکن کے صحافیوں کے حقوق کے حصول کے لئے جدوجہد جاری رہے گی۔

اشتہار

Swat Electronic Media Association
Comments (0)
Add Comment

اشتہار