اشتہار

رنگ محلہ، جائیداد کا تنازعہ، بیوی نے شوہر اور بہن بھائی نے اپنے والد کی جان لے لی

اشتہار

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) مینگورہ کے رنگ محلہ میں خودکشی کے واقعے کا ڈراپ سین، جائیداد کے تنازعے پر بہن بھائی نے والد اور بیوی نے اپنے شوہر کو قتل کردیا، ملزمان گرفتار کرلئے گئے۔ پولیس کے مطابق گزشتہ دنوں مینگورہ کے رنگ محلہ میں محمد صادق ولد محمد شیرین  گولی لگنے سے جاں بحق ہوا تھا جسے خودکشی کا رنگ دیا گیا تھا، ایس ایچ او مجیب عالم نے پولیس نفری کے ہمراہ مقتول کی بیوی مسماۃطالعگرہ، بیٹی مسماۃ سلیمہ اور بیٹے شوکت علی کو گرفتار کرلیا جنہوں نے اقبال جرم بھی کرلیا، پولیس کا کہنا ہے کہ تینوں کے خلاف مقتول کے بھائی محمد خالق کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جبکہ ملزمان گرفتار کرلئے گئے ہیں اور مزید تفتیش جاری ہے۔

اشتہار

deadKilledRang MohallahRang Muhallah
Comments (0)
Add Comment

اشتہار