اشتہار

سوات میں ڈکیتی کا دوسرا واقعہ، گیمن پل کے قریب تین موٹر سائیکل سوار سیاحوں کو لوٹ کر فرار

اشتہار

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) سوات  کے علاقہ بریکوٹ میں گیمن پل کے قریب جی ٹی روڈ پر نامعلوم موٹر سائئیکل سواروں نے گن پوائنٹ پر سیاحوں کو لوٹ لیا۔ سیاح مالم جبہ سسے واپس اسلام آباد جا رہے تھے کہ راہزنی کا شکار ہوگئے۔ پولیس کے مطابق گیمن پل کے قریب جی ٹی روڈ پر تین موٹر سائیکل سواروں نے سیاحوں کو لوٹ لیا ہے  اور سیاحوں سے چار عدد فون جبکہ چالیس ہزار نقدی لے کر فرار ہو گئے ہیں۔ سیاحوں کا کہنا ہے کہ تین موٹر سائیکل سوار مینگورہ سے ان کا تعاقب کر رہے تھے۔اور اُن کے پاس پاکٹ فون اور پستول بھی تھے۔ملزمان واقعے کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔ آج سوات میں سیاحوں کو لوٹنے کا یہ دوسرا واقعہ ہے اس سے قبل قندیل کے مقام پر بھی سیاحوں کی گاڑی کو لوٹا گیا تھا۔

اشتہار

DacoitsLooted
Comments (0)
Add Comment

اشتہار