اشتہار

بنڑ پولیس نے دوخواتین گرفتار کرلئے،240گرام ہیروئن برآمد

اشتہار

سوات(زما سوات ڈاٹ کام)مینگورہ پولیس نے کھلے عام ہیروئن کا نشہ کرنے والی خاتون سمیت منشیات فروش خاتون کو بھی گرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق  سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں ایک عورت سڑک کے کنارے ہیروین پی رہی تھی،ڈی ایس پی سٹی پیر سید خان نے ایس ایچ او بنڑ عمران خان کے ہمراہ ویڈیو میں دکھائی جانے والی عورت مسماۃ (ش) کو گرفتار کر لیا، جس کے قبضے سے 105 گرام ہیروین برآمد کرلی، دوران انٹاروگیشن گرفتار عورت نے منشیات فروش عورت (ک) دختر اکبر خان سکنہ شرابیان محلہ بٹھئی کا نام بھی اگل دیا جس سے اس نے ہیروین خریدی تھی، تھانہ بنڑ پولیس نے منشیات فروش عورت کو بھی گرفتار کر لیا اور اس کے قبضے سے 135 گرام ہیروین برآمد کرلی۔

اشتہار

Arrested women
Comments (0)
Add Comment

اشتہار