اشتہار

بلوگرام میں فائرنگ، نوجوان جاں بحق، ملزم موقع پر گرفتار

اشتہار

سوات(زما سوات ڈاٹ کام ) بلوگرام میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق، ٹریفک پولیس اہلکار  نے ملزم کو بروقت گرفتار کرلیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق گزشتہ روز بلوگرام چوک میں یاسین ولد شیر ولی سکنہ اباسین کوہستان نے فائرنگ کرتے ہوئے صاحب زادہ ولد جیجن سکنہ کوہستان حال رنجو گٹ بلوگرام پر پستول سے فائرنگ کردی  جس کے باعث وہ موقع پر جاں بحق ہوگیا۔ بلوگرام چوک میں موجود ٹریفک پولیس اہلکار نے ملزم کو آلہ قتل سمیت ملزم کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق قتل کرنے کی وجہ تنازعہ زن بتایا جا رہا ہے۔

اشتہار

Balogram Firing
Comments (0)
Add Comment

اشتہار