اشتہار

بی وَنر کی جانب سے ایک روزہ سیمینار، آن لائن کاروبار کے حوالے سے آگاہی

اشتہار

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) سوات میں بی وَنر کی جانب سے آن لائن کاروبار اور ای کامرس کے حوالے سے ایک روزہ سیمینار کا انعقاد کیا گیا، سیمینار میں بی وَنر کے سی ای او انجینئر شہاب خان، سوات برانچ کے نمائندے وقاص خان سمیت سیکڑوں کی تعداد میں انٹرپرینیورز نے شرکت کی۔ سیمینار میں انجینئر شہاب خان نے ای کامرس یا آن لائن کاروبار کے حوالے  بحث کی، انہوں نے کہا کہ موجودہ جدید دور میں آن لائن کاروبار اور بہت بڑی انڈسٹری کی شکل اختیار کرچکا ہے، مختلف آن لائن پلیٹ فارمز موجود ہیں جہاں پر لوگ آن لائن لاکھوں روپے کما رہے رہیں، امازون ایک بڑا آن لائن کاروباری پلیٹ فارم ہیں،وہاں پر کاروبار کرنے کے لئے پاکستانیوں کو اجازت بھی دے دی گئی ہیں۔ انہوں نے ای کامرس کے حوالے سے سیشن میں سیر حاصل گفتگو کی اور موجود شرکاء کے سوالوں کے جوابات بھی دئے۔شہاب خان کا مزید کہنا تھا کہ اپنے مقامی پراڈیکٹس کو ہم آن لائن طریقے سے اچھی قیمت پر فروخت کر سکتے ہیں جس کے لئے ہمیں آن لائن کاروبار کے حوالے مزید جاننا ہوگا ، انہوں نے کہا پوری دنیا ای کامرس پر کاروبار کر رہی ہے ہمیں بھی چاہئے کہ اپنے آپ کو انٹ پرینیورز بنا کر ای کامرس سے فائدہ اٹھائے۔

اشتہار

Beonere-commerce
Comments (0)
Add Comment

اشتہار