اشتہار

سوات میں خواتین پولیس اسٹیشن سمیت تین نئے تھانے اور8 چوکیاں قائم کردی گئی ہے، ڈی پی او

اشتہار

سوات(زما سوات ڈاٹ کام)ڈی پی او سوات دلاور خان بنگش نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ محمود خان کی خصوصی دلچسپی پر امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے اور سیاحوں کی حفاظت کے لئے سوات میں خواتین سمیت 3 نئے تھانے اور 8 نئی چوکیات قائم کردی گئی ہیں۔ جن میں عملہ تعینات کر دیا گیا ہے۔ ٹریفک پولیس ہیڈکوارٹر اور اپر سوات میں منی پولیس ہیڈکوارٹر بھی قیام کیاگیاہے۔سٹریٹ کرائم کی روک تھام کے لئے سیف سٹی پراجیکٹ کی منظوری بھی دے دی گئی ہے۔ڈی پی او سوات کا مزیر کہنا تھا کہ اب سوات میں امن کی فضاء قائم ہے اور اس کو برقرار رکھنے  کے لئےمزید چوکیات اور پولیس اسٹیشن قائم کئے گئے ہیں۔۔ انہوں نے کہاکہ فغانستان کی بدلتی صورتحال کے پیش نظر سوات میں سیکورٹی انتظامات کو مزیدمستحکم بنائے گئے ہیں کیو نکہ  امن وامان کوبرقراررکھنا ہماری سب کی ذمہ داری ہے۔۔انہوں نے کہا کہ سیف سٹی پراجیکٹ کے تحت چار ہزار سے زائد کمرے لگائیں گے جس سے سٹریٹ کرائمز میں کمی آئے گی۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ محمود خان اور انسپکٹر جنرل معظم جاہ انصاری کی خصوصی ہدایت پر پولیس فورس کو عوام کی خادم بنائی جارہی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ عوام کے تعاون سے جرائم پر قابو پایا جاسکتا ہے اس ضمن میں عوام سے بھی اپیل ہے کہ پولیس کے ساتھ تعاون کریں اور مشکوک افراد کی بروقت نشاندہی کریں۔

اشتہار

dpo swat
Comments (0)
Add Comment

اشتہار