اشتہار

امن و امان سے متعلق فضل حکیم کی صدارت میں اہم اجلاس

اشتہار

سوات(زما سوات ڈاٹ کام )چیئرمین ڈیڈیک سوات فضل حکیم خان یوسفزئی کی زیر صدارت  ڈیڈیک آفس سیدو شریف میں سوات میں امن وامان سے متعلق اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا ،جس میں سوات بھر میں امن و امان کی مجموعی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں ایس پی شاہ حسن خان،ڈی ایس پی پیر زر باچا،ڈی ایس پی پیر سید،ایس ایچ او مجیب عالم،ایس ایچ او داور خان اور دیگر پولیس افسران نے شرکت کی۔فضل حکیم خان نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جرائم کی بیخ کنی کے لئے زبانی جمع خرچ کے بجائے عملی اقدامات کئے جائیں۔ڈکیتی ،راہزنی اوردیگر جرائم کے سدباب کیلئے ٹھوس حکمت عملی بنائی جائے کیونکہ عوام کی جان و مال کے تحفظ سے بڑھ کر کوئی ترجیح نہیں۔انہوں نے کہا کہ سوات پولیس اچھا کام کر رہی ہے ، جس میں مزید بہتری کی ضرورت ہے ، ہماری پولیس ایک مثالی پولیس ہے۔ چیئرمین ڈیڈیک سوات نے مزید کہا کہ کارکردگی کا مظاہر کرنے والے افسران کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کے وژن کے مطابق میرٹ کی بالادستی کو یقینی بنایاجائے،کوئی اثرورسوخ خاطر میں نہ لایا جائے ۔ سوات میں قانون کی عملداری کو ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے گا۔پولیس عوام کی خدمت میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھے ہم سوات پولیس فورس کو بھرپور سپورٹ کریں گے۔

اشتہار

Fazal Hakeem
Comments (0)
Add Comment

اشتہار