اشتہار

ملوک آباد میں لڑائی کے دوران ایک شخص کو قتل کردیا گیا

اشتہار

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ) مینگورہ کے علاقہ ملوک آباد میں دو فریقین کے درمیان لڑائی کے دوران ایک شخص کو قتل کردیا گیا، پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے چار ملزمان گرفتار کرلئے۔پولیس ذرائع کے مطابق سوات کے مرکزی شہر مینگورہ کے علاقہ ملوک آباد میں صدام حسین ولد محمد،کاشف ولد نثار، نثار ولد نامعلوم،عجب گل ولد نوشاد اور عبد اللہ عرف مٹی کے درمیان کسی بات پر لڑائی ہو رہی تھی کہ اسی اثناء  صدام حسین کے والد محمد اسحاق نے پتھر کے وار کئے جس کے باعث نثار کے سر پر پتھر لگنے سے وہ موقع پر جاں بحق ہوگیا، پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے چار افراد کو گرفتار کرلیا۔

اشتہار

Fight dead
Comments (0)
Add Comment

اشتہار