اشتہار

مٹہ میں سکول ٹیچر کا 9 سالہ طالب علم کے ساتھ جنسی ذیادتی

اشتہار

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) تحصیل مٹہ میں سکول ٹیچر کا نو سالہ بچے کے ساتھ ذیادتی، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق سوات کی تحصیل مٹہ سمبٹ میں قائد اعظم پبلک سکول کے معلم جاوید اقبال سکنہ لاہور نے اپنے نو سالہ طالب علم   کے ساتھ بد فعلی کی، بچے اور اس کے والد کی مدعیت میں مذکورہ معلم کے خلاف رپورٹ درج کرلی گئی جس کے بعد پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا، بچے نے پولیس کو بیان دیا کہ وہ صبح سکول پہنچا تو سکول بند تھا جس کے بعد مذکورہ استاد اُسے دوسرے چھوٹے دروازے سے سکول کے اندر لے گیا اور وہاں پر اس کے ساتھ بد فعلی کی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ بچے کی میڈیکل رپورٹ تا حال موصول نہیں ہوئی تاہم مزید تفتیش جاری ہے۔

اشتہار

Child abuse Matta
Comments (0)
Add Comment

اشتہار