اشتہار

مینگورہ ، غیر مقامی خواجہ سراؤں کی وجہ سے فحاشی میں اضافہ،نوجوان نسل تباہی کی طرف گامزن

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) مینگورہ میں غیر مقامی خواجہ سراؤں  نے فحاشی پھیلا رکھی ہے  اور نوجوان نسل کو تباہی کی طرف لے جانے میں غیر مقامی خواجہ سراؤں نے تمام حدیں پار کردی ہے،لوگوں نے پولیس اور دیگر اعلیٰ حکام سے خواجہ سراؤں  کے خلاف نوٹس لینے اور کارروائی کا مطالبہ کیا ہے

اشتہار

۔ مینگورہ شہر کے مقامی لوگوں نے انکشاف کیا ہے کہ شہر میں موجود غیر مقامی خواجہ سراؤں نے فحاشی پھیلانا شروع کردی ہے اور نوجوانوں کو اپنی طرف راغب کرنے کے لئے فحاشی کا سہارا لے رہے ہیں ، لوگوں کا کہنا ہے کہ سوات میں  مانسہرہ، ایبٹ آباد،پشاور اور دیگر علاقوں سے خواجہ سرا آئے ہوئے ہیں اور مختلف مقامات پر اپنے اڈے قائم کردئے ہیں جو فحاشی پھیلا رہے ہیں۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ رات12بجے کے بعد متعدد خواجہ سرا مختلف چوراہوں اور چوک میں نکل آتے ہیں اور نوجوانوں کو اپنی طرف راغب کرتے ہیں۔لوگوں کا کہنا ہے کہ نوجوانوں کو اپنے اڈوں میں لے جا کر وہاں پر اُن کے ساتھ بدفعلی کرتے ہیں اور پھر اُن کی ویڈیوز بنا کر نوجوانوں کو بلیک میل کرتے ہیں۔

مینگورہ کے مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ خواجہ سراؤں نے علاقے میں فحاشی پھیلا رکھی ہے جس کے خلاف ابھی تک کسی قسم کے اقدامات نہیں اُٹھائے گئے ہیں۔ لوگوں نے پولیس اور دیگر اعلیٰ حکام سے خواجہ سراؤں کو لگام ڈالنے اور ان کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

اشتہار

Shemales in MIngora
Comments (0)
Add Comment

اشتہار