اشتہار

سوات پولیس کا کریک ڈاون، منشیات فروش گرفتار،2451گرام چرس برآمد

اشتہار

سوات(زما سوات ڈاٹ کام ) صوبائی حکومت اور انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخواہ معظم جاہ انصاری کے احکامات کے مطابق سوات پولیس کا NETٹیم کے ہمراہ سماج دشمن عناصر اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف ضلع بھر میں کریک ڈاؤن۔ کریک ڈاؤن تھانہ خوازہ خیلہ، تھانہ مدین کے حدود میں عمل میں لائی گئی۔گرفتار منشیات فروشوں میں حیات خان ولد سرگند سکنہ ٹھیکدارئی، گوہر علی ولد رحم زادہ سکنہ برکلے خوازہ خیلہ، عبد اللہ ولد حیات اللہ ساکن شاہگرام شامل ہیں۔جاری کریک ڈاؤن کے دوران متعدد منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے جن کے قبضے سے مجموعی طور پر 2451گرام چرس برآمد کرلی۔گرفتار منشیات فروشوں کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت میں مقدمات رجسٹرڈ کئے گئے۔

اشتہار

arrested by police
Comments (0)
Add Comment

اشتہار