اشتہار

محکمہ فارسٹ نے ٹمبر سے بھرا آئل ٹینکر دھر لیا

اشتہار

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) محکمہ فارسٹ  نے کالام میں کارروائی کرتے ہوئے ٹمبر سے بھرا آئل ٹینکر قبضے میں لے لیا۔ محکمہ فارسٹ کے ذرائع کے مطابق سوات کی وادی کالام می ایک اطلاع ملنے پر کارروائی کی گئی جس میں ٹمبر سے بھرا آئل ٹینکر قبضے میں لیا گیا ہے۔ ٹینکر سے دیار کے 8 عدد قیمتی سلیپر بھی برآمد کئے گئے ہیں۔ ملزمان کے خلاف فارسٹ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ محکمہ فارسٹ کا کہنا ہے کہ سلیپر کالام سے چارسدہ سمگل کئے جارہے تھے، ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ گاڑی بھی حراست میں لے لی گئی ہے۔

اشتہار

Forest
Comments (0)
Add Comment

اشتہار