اشتہار

رحیم آباد فارم سے اغوا ہونے والا بچہ بازیاب،تین ملزمان گرفتار

اشتہار

سوات(زما سوات ڈاٹ کام)پولیس کے مطابق ارشد خان سکنہ رحیم آباد فارم نے تھانہ رحیم آباد میں رپورٹ درج کرتے ہوئے کہا کہ میرا بیٹا امر بعمر 12/13سال مورخہ 25-09-2021سے لاپتہ ہے کافی تلاش کیا لیکن کچھ صلہ نہیں ملا، مزید ارشد خان نے دعویدار ی کرتے ہوئے کہا کہ میرا شک ہے کہ میرے بیٹے کو سمیع اللہ، رحمن علی اور محمد جعفر جو رحیم آباد کے رہائشی ہے جنہوں نے میرے بیٹے کو اغوا کیا ہے۔ مسمی ارشد خان کے مدعیت میں فوری طور پر تھانہ رحیم آباد میں مقدمہ علت 1283جرم 364Aدرج کیا۔واقع کا نوٹس لیتے ہوئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر زاہد نواز مروت نے فوری طور پر ایس پی لوئر سوات شاہ حسن خان کو بچہ باحفاظت بازیاب کرنے کا ٹاسک سونپ دیا، ایس پی لوئر سوات نے ڈی ایس پی سٹی پیر سید خان کی نگرانی میں ایک پولیس پر مشتمل ایک ٹیم تشکیل دی جس میں ایس ایچ اُو تھانہ رحیم آباد آیاز خان، ایس ایچ اُو تھانہ مینگورہ مجیب عالم خان و دیگر پولیس اہلکاران شامل تھے، پولیس ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے رحمان آباد کے علاقے میں ایک کنڈرنماجگہ پر چھاپہ زنی کی جس سے اغوا شدہ بچہ باحفاظت بازیاب کراکر ملوث ملزمان کو گرفتار کر لیا۔بازیاب بچے کو فوری طور پر سیدو شریف ہسپتال میڈیکل کے لئے پہنچایا گیا۔ملزمان عادی جرائم پیشہ ہیں جن کے خلاف پہلے سے مختلف تھانہ جات میں منشیات فروشی، چوری چکاری کے ایف آئی آر درج ہو چکے ہیں، گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہیں۔ ایس ایچ اُو تھانہ رحیم آباد آیاز خان نے والدین کے نام اپنے پیغام میں کہاکہ اپنے بچوں پر کھڑی نظر رکھیں تاکہ کوئی بھی نا خوشگوار واقعہ رونما نہ ہو۔

اشتہار

Arrested
Comments (0)
Add Comment

اشتہار