اشتہار

زما سوات کی خبر پر ایکشن، بنڑ میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاون

اشتہار

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) زما سوات ڈاٹ کام پر محلہ بنڑ میں منشیات فروشی کی خبر چلنے کے بعد پولیس نے ایکشن لیتے ہوئے دو ملزمان گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 250گرام ہیروئن برآمد کرلی۔ زما سوات ڈاٹ کام پر گزشتہ روز ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں محلہ بنڑ میں کھلے عام منشیات فروخت کیا جا رہا تھا، ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر زاہد نواز مروت کے احکامات کی روشنی میں سٹی ڈی ایس پی پیر سید اور تھانہ بنڑ کے ایس ایچ او جاوید اقبال نے پولیس نفری کے ہمراہ محلہ بنڑ میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کیا، دوران آپریشن ملزم غلام علی سکنہ راجہ چم بنڑ کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے130 گرام ہیروئن بر آمد کرلی جبکہ ملزم شیر عالم سکنہ بنڑ کے قبضے سے 120 گرام ہیروئن برآمد کرلی گئی۔ ملزمان کے خلاف  مقدمات درج کرلئے گئے ہیں۔

اشتہار

Bunr Police
Comments (0)
Add Comment

اشتہار