اشتہار

سوات پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری

اشتہار

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) متعدد منشیات فروش گرفتار6514گرام چرس، 344گرام ہیروین،200گرام آئس اور 55لیٹر دیسی شراب برآمد ,منشیات فروشوں کو کیفر کردار تک پہنچا کر ضلع سوات کو منشیات سے پاک بنائیں گے۔ ڈی پی اُو زاہد نواز مروت ۔انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخواہ معظم جاہ انصاری اور صوبائی حکومت کے جاری کردہ احکامات کے مطابق”منشیات سے پاک خیبر پختونخوا“ کے تحت سوات پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، جاری کریک ڈاؤن کے دوران متعدد منشیات فروشوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے، گرفتار منشیات فروشوں کے قبضے سے مجموعی طور پر6514گرام چرس،344گرام ہیروین، 200گرام آئس،55لیٹر دیسی شراب برآمد کرلی۔ گرفتار منشیات فروشوں /منشیات سمگلروں کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج رجسٹرڈ کئے جا چکے ہیں۔

اشتہار

Arrested by Swat Police
Comments (0)
Add Comment

اشتہار