اشتہار

ملک پر کرپٹ مافیا حکومت کر رہی ہے، محمد امین

اشتہار

سوات(زما سوات ڈاٹ کام)  امیر جماعت  اسلامی مینگورہ شہر محمد امین نے کہا ہے کہ پینڈورا لیکس سے ثابت ہوچکا ہے کہ ملک پر کرپٹ مافیا حکومت کر رہی ہیں، کرپٹ ٹولے کو بچانے کیلئے نیب آرڈیننس لایا گیا،پی ٹی آئی اور دیگر پارٹیوں میں کوئی فرق نہیں، جماعت اسلامی امید کی واحد کرن ہے۔ان خیالات کا اظہار سابق ایم پی اے محمد نے یوسی رحیم آباد میں جماعت اسلامی کے زیر اہتمام استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کی جد وجہدکا مقصد ملک میں اسلام کے عادلانہ نظام کا نفاذ ہے،مہنگائی و بیروزگاری سے ملک معاشی تباہی کا شکار ہے،حکمرانوں نے ملک کو مقروض کردیا ہے،کرپٹ ٹولہ کو تحفظ دینے کیلئے نیب قوانین میں تبدیلی لائی گئی ہے،جماعت اسلامی کی دیانت دار قیادت تبدیلی اور امید کی آخری کرن ہیں۔اس موقع پردرس ِ قرآن کا اہتمام بھی کیا گیاجبکہ تقریب سے جماعت اسلامی یوسی رحیم آباد کے امیر سردارعلی نے بھی خطاب کیا۔

اشتہار

Muhammad Amin
Comments (0)
Add Comment

اشتہار