اشتہار

بارشوں اور ژالہ باری سے متاثرہ کاشتکاروں کے ساتھ حکومت تعاون کریں، محمد اعجاز خان

اشتہار

سوات(زما سوات ڈاٹ کام)سوات میں بارشوں اورژالہ باری سے تیارفصلوں کوکافی نقصان پہنچا ہے،حکومت متاثرہ کاشتکاروں سے تعاؤن کرے،اس حوالے سے جمعیت علماء اسلام سوات کے ترجمان محمداعجازخان  نے کہا ہے کہ حالیہ بارش اور ژالہ باری سے علاقے کے بیشتر باغات اور کھیتوں میں کھڑی فصلیں تباہ ہوئیں جس سے کاشت کاروں کا کروڑوں کا نقصان ہوا ہے  حکومت ان غریب کاشت کاروں کے ساتھ مالی معاﺅنت کرکے انہیں فاقوں سے بچائے، انہوں نے کہا کہ اکثریتی علاقوں میں جو ژالہ باری ہوئی اس کی وجہ سے کھیتوں میں موجود، مکئی، ٹماٹراور کماد سمیت بیشتر فصلوں اور پھلوں کے باغات کو نقصان پہنچا،ہر کاشت کارکے نقصان کا تخمینہ لاکھوں میں ہے جو مجموعی طورپر کروڑوں روپے بنتے ہیں۔

اشتہار

Ijaaz Khan
Comments (0)
Add Comment

اشتہار