اشتہار

دریائے سوات کنارے تجاوزات کے خلاف آپریشن کا آغاز

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) دریائے سوات کے کنارے تجاوزات کے خلاف آپریشن کا آغاز کردیا گیا،کمشنر ملاکنڈ ڈویژن سید ظہیر الاسلام اور ڈی سی سوات جنیدخان کے احکامات کی روشنی میں وادی کالام کے بعد۔ بحرین میں بھی دریائے سوات کے کنارے تجاوزات کے خلاف آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔ اے سی بحرین ہدایت اللہ خان،تحصیلداد بحرین،ایس ایچ او بحرین آپریشن کی نگرانی کر رہے ہیں ۔اس کے ساتھ ساتھ اسسٹنٹ کمشنر بحرین ہدایت اللہ خان نے کالام میں دریائے سوات کے کنارے دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بھی کارروائیاں شروع کردی ہے۔

اشتہار

وادی کالام میں بلیوں اوشن،منانوں،مرینا ان۔مڈہلز۔ڈیزائر ہوٹلز سمیت دریائے سوات کے کنارے کئی پلاٹس کے تجاوزات کو مسمار کرکے ہٹادیا گیا ہے ۔

اے سی بحرین نے کہا کے دریائے سوات کے کنارے تعمیراتی کام پر دفعہ 144 کے تحت پابندی عائد کردی گئی ہیں جسکے باوجود بھی لوگ دریائے سوات کے احاطے میں تعمیراتی کام کررہے ہیں جسکی کسی کو اجازت نہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری رہے گا، کالام کے بعد بحرین مدین میں بھی کارروائی کریں گے۔

اشتہار

Swat River Encroachments
Comments (0)
Add Comment

اشتہار