اشتہار

سوات پولیس نے مغوی بچے کو کرک سے بازیاب کرلیا

اشتہار

سوات (زما سوات ڈاٹ کاما ) پولیس ذرائع کےمطابق مسماۃ (ز) زوجہ ضیاء الرحمن سکنہ تحصیل خال قلعہ لوئر دیر حال شینگری ابوہا بریکوٹ  نے پولیس میں رپورٹ درج کرتے ہوئے بتایا تھا کہ عثمان ولد امیر آمس ساکن لکی مروت جو کہ ہمارا رشتہ دار ہے ہمارے گھر میں رات گزاری، صبح ناشتہ کرنے کے بعد میرے بیٹے محمد امیر بعمر ۲ سال کو ساتھ لے کر کہا کہ میں بچے کے لئے بازار میں کھلونے خرید کر واپس آتا ہو۔بہت دیر گزرنے کے بعد میں نے جب فون کیا تو مذکورہ عثمان نے بتایا کہ آپ کے شوہر کے ذمے میرا قرضہ ہے بار بار مطالبہ کرنے کے باجود میرے پیسے واپس نہیں دے رہا، اسی وجہ سے میں آپ کے بیٹے کو اپنے ساتھ لے گیا جب تک میرے پیسے نہیں  دئے جاتے تب تک میں بچے کو اپنے قبضے میں رکھوں گا۔

واقع کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او سوات زاہد نواز مروت نے فوری طور پر ایس ڈی پی اُو بریکوٹ ساجد ممتاز کو بچہ جلد از جلد باحفاظت بازیاب کرانے کا حکم دیا۔ ایس ڈی پی اُو بریکوٹ نے ایس ایچ اُو تھانہ غالیگے زاہد خان، انوسٹی گیشن آفیسر عمر زادہ، اے ایس آئی محمد نعیم، آئی ٹی ایکسپرٹ خلیل الرحمان اور پولیس پر مشتمل ایک ٹیم تشکیل دی، پولیس پر مشتمل ٹیم جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے راولپنڈی پہنچ گئے جہاں پر مذکورہ شخص کا لوکیشن معلوم ہوا کہ وہ لکی مروت کی طرف  جا رہا ہے۔انتھک کوششوں کے بعد ملزم کو بمقام کرک قابوکرکے گرفتار کر لیا جبکہ مغوی بچہ جس کو اُس نے گاڑی میں چھپا کر رکھا تھاکو باحفاظت بازیاب کرایا گیا۔

اشتہار

Arrested by Swat Police
Comments (0)
Add Comment

اشتہار