اشتہار

کانجو بازار میں دکان سے چوری کرنے والا گرفتار، چھ عدد موبائل اور پچاس ہزار برآمد

اشتہار

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) کانجو پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے موبائل کی دکان  سے چوری کرنے والے چورکو گرفتار کرکےچوری شدہ 6عدد موبائل فونز اور 50ہزار روپے برآمد کرلئے۔پولیس کے مطابق گزشتہ روز کانجو بازارمیں ایاز علی ولد شیر علی کی موبائل دکان کے تالے توڑے گئے تھے اور فونز و نقدی لے کر چور فرار ہو گئے تھے۔

پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم عبد الرحمان ولد خالد سکنہ چور بازار کانجو کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزم کے قبضے سے چوری شدہ 6عدد موبائل فونز اور نقد رقم 50,00روپے برآمد کرلی گئی۔

اشتہار

Arrested by Swat Police
Comments (0)
Add Comment

اشتہار