اشتہار

سیدوشریف پولیس کی کارروائی، قتل میں ملوث ملزم گرفتار

اشتہار

سوات(زما سوات ڈاٹ کام)سیدو شریف پولیس نے قتل میں ملوث ملزم کو آلہ قتل سمیت گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس کے مطابق 14 اکتوبر کو  سیدو شریف کے علاقہ شاہین آباد میں قتل کا ایک واقعہ رونما ہوا تھا جس میں مسمی فضل تواب سکنہ خوازخیلہ کو نامعلوم وجوہات کی بناء پر نامعلوم افراد نے چھریوں اور ٹوک  پے درپے وار کر کے قتل کیا تھا ۔

سوات پولیس کی  تفتیشی ٹیم نے جدید سائنسی خطو ط کو بروئے کار لاتے ہوئے متعدد مشتبہ افراد کو  شامل تفتیش کیا جس میں زمرود ساکن دارمئی کالاکوٹ حال کوکڑی نے اپنے جرم کا اعتراف کیا۔قاتل زمرود کی نشاندہی پر سرقہ شدہ سوزوکی گاڑی و دیگر اشیاء برآمد کر لی۔ وجہ عداوت تنازعہ زن بتایا جا رہا ہے۔

اشتہار

Comments (0)
Add Comment

اشتہار