اشتہار

ٹی 20 ورلڈ کپ: آصف کے تین چھکوں کی بات تھی، نیوزی لینڈ کو شکست

زما سوات (ویب ڈیسک ) ٹی 20 ورلڈ کپ کے ایک اور اہم میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو شکست دے کر ٹورنامنٹ میں مسلسل دوسری فتح حاصل کر لی ہے۔ اس میچ میں حارث رؤف اور آصف علی نے عمدہ کھیل پیش کیا۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے دورہ پاکستان آخری لمحے پر ’سکیورٹی وجوہات‘ کی بنا پر منسوخ کرنے کرنے کے بعد زیادہ اہمیت اختیار کر جانے والے ٹی20 ورلڈ کپ کے میچ میں پاکستان نے حارث رؤف، شعیب ملک اور آصف علی کی عمدہ کارکردگی کی بدولت نیوزی لینڈ کو شکست دے دی ہے۔

پاکستان نے ٹاس جیت کر ایک بار پھر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا تو نیوزی لینڈ کا آغاز قدرے بہتر تھا تاہم جیسے جیسے اننگز آگے بڑھتی رہی ویسے ہی ان کی وکٹیں بھی وقفے وقفے سے گرتی رہیں۔

اشتہار

نیوزی لینڈ کی جانب سے کوئی بھی بلے باز سنبھل کر نہ کھیل سکا، اس کی وجہ پاکستانی بولروں کی انتہائی نپی تلی بولنگ تھی۔ شاہین آفریدی جنہوں نے بھارت کے خلاف شاندار بولنگ کا مظاہرہ کیا تھا آج صرف ایک ہی وکٹ لینے میں کامیاب رہے تاہم ان کی جگہ اس میچ میں حارث رؤف نے لے لی اور چار کیوی بلے بازوں کو شکار کیا۔

حارث رؤف کے علاوہ محمد حفیظ اور عماد وسیم نے بھی ایک، ایک وکٹ لی۔ حسن علی جو پچھلے میچ میں کافی مہنگے ثابت ہوئے تھے اس میچ میں بھی زیادہ خاص کارکردگی تو نہ دکھا سکے لیکن پاکستان صحیح وکٹ پر رن آؤٹ کی صورت میں صحیح وکٹ دلا گئے، جب انہوں نے اپنی پی گیند پر کیوی کپتان کو رن آؤٹ کر دیا۔

اس طرح نیوزی لینڈ کی ٹیم صرف 134 رنز ہی بنا سکی۔

جواب میں پاکستان کا آغاز بھی ویسا نہیں تھا جیسا ان سے امید کی جا رہی تھی۔ بابر اعظم، محمد حفیظ اور فخر زمان بڑا سکور نہ کر سکے جس کی وجہ سے محمد رضوان پر دباؤ بڑھتا گیا اور وہ بھی 33 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔ جس کے بعد شعیب ملک اور آصف علی نے شاندار کھیل پیش کیا اور آٹھ گیندیں قبل ہی میچ ختم کر دیا۔حارث رؤف کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

اشتہار

PAK vs NZT20 World Cup 2021
Comments (0)
Add Comment

اشتہار