اشتہار

وائس چانسلر ڈاکٹر محمد جمال کو دوبارہ جبری رخصت پر بھیج دیا گیا

اشتہار

سوات(زما سوات ڈاٹ کام )گورنر خیبر پختونخوا نے وزیراعلی کی مشاورت سے یونی ورسٹی آف سوات کے وی سی  ڈاکٹر  جمال کو دوبارہ جبری رخصت پر بھیج دیا، خیبر پختونخواہ کے محکمہ ہائیر ایجوکیشن،ارکائیو اینڈ لائبریری کی جانب سے جاری کردہ مراسلہ کے مطابق وائس چانسلر سوات یونیورسٹی ڈاکٹر محمد جمال کو دوبارہ جبری رخصت پر بھیج دیا گیا ہے۔اس سے قبل ڈاکٹر محمد جمال نے جبری رخصتی کے خلاف پشاور ہائیکورٹ سے حکم امتناعی حاصل کیاتھا۔ذرائع کے مطابق وی سی کو غیر قانونی بھرتیوں اور دیگر الزامات پر وقت سے پہلے جبری رخصت پربھیج دیا گیاتھا ۔یونیورسٹی ذرائع کے مطابق ڈاکٹر حسن شیر نے نئے پرو وی سی کی حیثیت سے چارج سنبھال لیا ہے۔نئے وائس چانسلر ڈاکٹر حسن شیر خان سارک گولڈ میڈلسٹ ہے۔

اشتہار

Swat University
Comments (0)
Add Comment

اشتہار