اشتہار

سوات میں بھی کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے یوم سیاہ منایا گیا

اشتہار

 سوات(زما سوات ڈاٹ کام ) ڈپٹی کمشنر سوات جنید خان کی ذاتی دلچسپی پر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے خپل کور ماڈل سکول   میں 27 اکتوبر 1947 کو کشمیر پر بھارتی غاصبانہ قبضے کے خلاف یوم سیاہ منایاگیا۔خپل کور ماڈل سکول کی طالبات نے کشمیری نغموں اور پرجوش تقاریر کے ذریعے کشمیر کے مظلوم مسلمانوں سے ان کی جدوجہد آزادی میں یکجہتی کا اظہار کیا اوردنیا کو پیغام دیا  گیا کہ کشمیر پر بھارت کے قبضے کو مسترد کرتے ہیں۔

مہمان خصوصی  اسسٹنٹ کمشنر بابوزئی  شوزب عباس نے  تقریب سے خطاب کرتے ہوئے  کہا کہ آج کے دن 27  اکتوبر 1947ء کو بھارتی فوج نے حملہ کرکے وادی کشمیر پر قبضہ کرلیا تھا، اسسٹنٹ کمشنر بابوزئی  شوزب عباس نے  یوم سیاہ پر  دنیا کو پیغام  دیاکہ پاکستان کشمیریوں کے حق خود ارادیت کے حصول تک اپنی حمایت جاری رکھے گا۔مقبوضہ جموں و کشمیر کرہ ارض کی سب سے بڑی جیل میں تبدیل ہو چکا، عالمی برادری کردار ادا کرے، نام نہاد بڑی جمہوریت ہونے کے دعویدار بھارت کا اصل چہرہ بے نقاب ہوچکا ہے۔آزادی تک کشمیریوں کی بھرپور سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھیں گے۔

اشتہار

Kashmir Day
Comments (0)
Add Comment

اشتہار